Search
Close this search box.
بلاگز

خواتین کھلاڑی ایک نئے امتیازی سلوک کا شکار

زندگی کے کم و بیش ہر شعبے میں ہی خواتین دنیا بھر میں صنفی امتیاز کے چیلنج کا سامنا کر رہی ہیں اور اب انہیں کھیلوں کے میدان میں بھی شدید مقابلے کا سامنا ہے جس کی ایک اہم وجہ ٹرانس جینڈر کو خواتین کے شعبے میں مقابلے کی اجازت دینا ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ریم السلم کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 600 سے زیادہ خواتین کھلاڑی  29 کھیلوں میں ٹرانس جینڈر مخالفین سے شکست کھا کر 890 سے زیادہ تمغے کھو چکی ہیں۔

‘کھیلوں میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد’ کے عنوان سے کی جانے والی ایک حالیہ اسٹڈی کے مطابق ‘ کھیلوں کی بین الاقوامی اور ملکی سطح کی فیڈریشن اور باڈیز کی طرف سے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کیٹیگری میں مقابلے کرنے کی اجازت دی ہے۔ جو خواتین کو انکے حقوق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔

 نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ میں خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی اردن کی خاتون ورکر السلم نے پرانے سماجی تصورات، حراسانی اور تربیتی سہلویات کتک محدود رسائی کھیلوں میں خواتین کی مساوی اور موثر شمولیت میں اہم رکاوٹیں قرار دی ہیں ۔ ان کے مطابق ایسی صورتحال میں ٹرانس جینڈر کی خواتین کیٹیگری میں شمولیت ان کی صلاحیتوں کو مذید دبانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے کھیلوں میں خواتین اور لڑکیوں کو مضبوط تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

گذشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹرانس جینڈر خواتین کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی ، آئی سی سی اعلامیے کے مطابق فیصلے کا مقصد خواتین کے مقابلوں میں خواتین کی شمولیت، ان کی عزت نفس اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

جون 2022 میں سوئمنگ کی گورننگ باڈی نے بھی ٹرانس جینڈر خواتین کے سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

پیرس اولمپکس کے دوران سونے کا تمغہ جیتنے والی الجزائر کی خاتون باکسر پیدائشی طور پر خاتون ہونے کے باوجود صرف اپنی ظاہری شباہت کے باعث تنازعات کا شکار بن چکی ہیں کھیلوں کے مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتنے والے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس میں کینیڈا کی سائیکلسٹ ویرونیکا آئیوی شامل ہیں جب انہوں نے UCI خواتین کی ماسٹرز ٹریک سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا اور پہلی ٹرانس جینڈر سائیکلنگ چیمپئن بن گئیں۔  ایک اور ٹرانس جینڈر ایتھلیٹ امریکی تیراک لیا تھامس ہیں جو 2022 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے لیے تیراکی کرتے ہوئے سب سے زیادہ امریکی نیشنل کالج ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹرانس جینڈر ایتھلیٹ تھیں۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں