Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں فقیرہ گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ،4 ملزمان گرفتار

پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں قائم صوبہ ابڑو کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارتے ہوئے منشیات فروش سمیت نشے کے عادی افراد کوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے فقیرہ گوٹھ ندی کنارے منشیات کے اڈے پر پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے ایک بارہ بور رائفل بمعہ ڈبل میگزین، ایک عدد بارہ بور ڈبل بیرل بمعہ ایمونیشن، ایک عدد 30 بور خالی میگزین اور 4 عدد شراب کی بوتلیں برآمد کر لی۔ مختلف مقدمات میں چھینی ہوئی اور سرقہ شدہ 11 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد ارباز ، عدنان ، شاہ رخ اور کامران شامل ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts