Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ ہائی کورٹ کا ریٹائرڈ ڈاکٹر کی پنشن روکنے پر محکمۂ صحت اور دیگر کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے محکمۂ صحت سے ریٹائرڈ ڈاکٹر پریتم کی پنشن روکنے کے خلاف دائر درخواست پر محکمۂ صحت، اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

عدالت نے تمام فریقین سے 9 دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار ڈاکٹر پریتم نے عدالت کو بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے ڈھائی سال بعد میری پنشن روک دی گئی۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اے جی آفس جانے پر معلوم ہوا کہ میرے خلاف اینٹی کرپشن میں کیس بنا دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ نہ تو مجھے کوئی نوٹس ملا اور نہ ہی کہیں طلب کیا گیا، 3 سال کے بعد مجھے اس کیس کا علم ہوا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts