Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کاروبار تازہ ترین نمایاں

پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے امریکا سے روئی درآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں احسان الحق نے کہا ہے کہ ہفتے بھر میں امریکا سے 72 ہزار بیلز کے درآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال پاکستان امریکی روئی کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار بن گیا ہے، 30 لاکھ سے زائد بیلز روئی کے درآمدی معاہدے مکمل ہوئے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم کا کہنا ہے کہ کپاس کی کم پیداوار اور معیاری روئی کی محدود دستیابی پر درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ احسان الحق نے یہ بھی کہا ہےکہ روئی کی قیمت بھی200 روپے کے اضافے سے 18 ہزار 200 روپے من تک پہنچ گئی ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں