Search
Close this search box.
خصوصیت پاکستان کراچی جرائم تازہ ترین نمایاں

لڑکی کی آواز سے ڈاکوؤں کے جھانسے میں پھنسنے والا ناظم آباد کا شہری شکارپور سے بازیاب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4 ماہ بعد شکارپور کے بیگاڑی کچے سے برآمد کرالیا۔ رپورٹ کے مطابق مغوی کو اغواکاروں نے وائس چینجر سے لڑکی کی آواز کے ذریعے شکار پور بلایا اور اغواکرکے کچے میں لے گئے۔ مغوی علی عباس کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا۔

ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی علی عباس کے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا تاہم پولیس نے شکار پور کے بیگاڑی کچے سے مغوی کو بازیاب کرایا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ مغوی کو اس کی فیملی کے حوالے کردیا گیا ہے

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں