Search
Close this search box.
پاکستان تازہ ترین

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،9 دہشت گرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگروں کی موجودگی کی اطلاع پرضلع باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، 9 دہشتگرد بشمول دو خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب سید محمد قریشی استاد کو ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

ترجمان کے مطابق سینیٹائزیشن آپریشن علاقے میں پائے جانے والے کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں