Search
Close this search box.

یوٹیوب نے کرکٹ میچز کی جھلکیوں کے مقبول ترین اکاؤنٹ راب لنڈا 2 کو بند کردیا

کرکٹ کے شائقین یوٹیوب کے مقبول ترین اکاؤنٹ Roblinda2 سے باخوبی واقف ہوں گے۔ اس اکاؤنٹ پر لاتعداد تاریخی کرکٹ کے میچز کی Highlights موجود تھیں لیکن اب یوٹیوب نے اس اکاؤنٹ کو معطل کردیا ہے۔

یوٹیوب پر موجود اکاؤنٹ آسٹریلوی شہر میلبورن سے تعلق رکھنے والے راب موڈی نامی شخص چلاتے تھے جنکی ٹوئیٹر موجود تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کرکٹ کے بہت بڑے مداح ہیں۔

راب موڈی کے مطابق وہ 1982 سے تاریخی کرکٹ میچز کی ریکارڈنگ کررہے ہیں اور انکے پاس کرکٹ کے میچز کی بہت بڑا ڈیٹا موجود ہے۔

راب موڈی نے کرکٹ کے مداحوں کیلئے انہی میچز کی Highlights کو یوٹیوب پر ایک اکاؤنٹ پر ڈالنا شروع کیا اور یہ اکاؤنٹ Roblinda2 مداحوں میں بہت مقبول ہوا کیونکہ 80 اور 90 کی دہائی میں ہونے والے تاریخی میچز کی کہیں بھی باآسانی جھلکیاں دستیاب نہیں ہیں۔

آج صبح راب موڈی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام مداحوں کو آگاہ کیا کہ Roblinda2 اکاؤنٹ یوٹیوب نے بند کردیا ہے۔ 14 سال کا یہ سفر شاندار رہا ۔ راب موڈی نے ان میچز کی Highlights کو دیکھنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

راب موڈی نے اپنے ایک اور پیغام میں واضح کیا کہ Roblinda2  اکاؤنٹ کو یوٹیوب کی جانب سے متعدد کاپی رائٹ اسٹرائیکس کے باعث معطل کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے یوٹیوب کی جانب کاپی رائٹ قانون کے سخت قوانین ہیں اور 3 مرتبہ اسٹرائیک آنے پر اکاؤنٹ کو بند کرکے تمام ویڈیوز کو ہٹادیا جاتا ہے۔ لیکن اس قانون پر یوٹیوب کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور اسکی وجہ اکثراوقات ایسے لوگوں کی جانب سے کاپی رائٹ کی اسٹرائیک دینا ہوتا ہے جو اصل میں ویڈیوز کے مالک بھی نہیں ہوتے۔

راب موڈی نے چند روز قبل @MarhabaCricketIndia نامی اکاؤنٹ کی جانب سے انکے اکاؤنٹ کو بند کئے جانے کی دھمکیوں کے بارے میں بھی ایک پیغام میں بتایا تھا۔ اس اکاؤنٹ کی جانب سے راب لنڈا 2 پر موجود ویڈیوز پر اسٹرائیک ڈالی گئی اور بنگلہ دیش میں ان ویڈیوز کے جائز اور خصوصی ڈیجیٹل حقوق ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

راب موڈی اس سے قبل ٹوئٹر پر کاپی رائٹ کے خطرات سے نمٹ چکے ہیں، تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ یہ دعوے غلطی سے کیے گئے تھے اور اسے واپس لے لیا گیا تھا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں