Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں، عمران خان کو گرفتار کرنے سے خونی سیاست کا آغاز ہوگا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنے سے ملک میں خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

سربراہ عوام مسلم لیگ  شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ  چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، اس کے اشاروں کو سمجھیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنائیں۔ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہو گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  انہوں نے کہا ہے کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں۔ معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ خوری اور دہشتگردی کا آغاز ان کی سیاست کو دفن کر دے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت، 15 اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے، ان کا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے، بےلگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں، مشرف کے دور میں چینل لائسنس دیے گئے تھے لیکن اب مفاد پرست فاشسٹ اسے بند کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

شیخ رشید نے موجودہ صورتحال پر 12 اگست کو دوپہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کرنے اور 13 اگست کی رات 11 بجے لال حویلی پر عوام سے جلسے میں خطاب کرنے کا اعلان بھی کیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں