متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الضاوی اور قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنرہاؤس کراچی میں ہونے والے ملاقات میں اماراتی سفیر حماد الضاوی اور کراچی میں تعینات یواے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور دیگر شریک تھے۔
دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے پاکستانی معیشت کے استحکام اور مضبوطی کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔ حماد الضاوی کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات برادر ملک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور چاہتا ہے کہ پاکستانی معیشت اپنے قدموں پر کھڑی ہو۔
یواے ای کی سفیر نے کہا کہ یو اے ای حکومت پاکستان کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی جسکی مثال پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری ہے۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت جلد دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گی۔