Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

گیس کا بحران برقرار، کراچی میں کل سے سی این جی 3 دن بند رہے گی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں موسم گرما میں بھی گیس کا بحران برقرار ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی بند کرنے سے متعلق شیڈول جاری کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کے مطابق کل بروز جمعہ 19 اگست سے شہرقائد کے تمام سی این جی اسٹیشن کو گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

کراچی شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن تین دن کے لئے 22 اگست تک بند رہیں گے اور 23 اگست بروز منگل کو دوبارہ سی این جی اسٹیشن کھولے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا شدید بحران ہے اور بارشوں کے باعث گیس کی لائنیں بھی ٹوٹنے کی اطلاعات ہیں جس سے اولڈ سٹی ایریا کے رہائشی علاقوں میں گیس کی سپلائی شدید متاثر ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں