Search
Close this search box.

گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد

یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر ماہانہ 200 سےہزار روپے فکس چارجز عائد،ہوگا، تجارتی صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے

نیپرا کےنوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 301سے400 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین200 روپے ماہانہ  401سے500 یونٹ استعمال کرنے والے 400 روپے  اور 501سے600 یونٹ استمعال کرنیوالے صارفین  600 روپے ، 601سے700 والے صارفین 800 روپے  ماہانہ  700 یونٹ سے زائد والے ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔

 ٹی او یو میٹر استعمال کرنے والے رہائشی صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے۔اسی طرح  5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین ماہانہ 1000 روپے  5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین اب موجودہ 500 روپے سے 2000 روپے ادا کریں گے جس میں 300 فیصد اضافہ ہوگیا ہے

 ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ والے بی ون کیٹیگری کے صنعتی صارفین  1000 روپے  اور بی ٹو کیٹیگری کے صارفین 500 کلو واٹ تک کے فکسڈ چارجز میں 300 فیصد اضافہ دیکھیں گے کیونکہ وہ اب 500 روپے ماہانہ مقررہ چارجز کے بجائے 2000 روپے ادا کریں گے۔ 5 ہزار کلو واٹ کے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 460 روپے ماہانہ سے 335 فیصد اضافے کے ساتھ 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گےجبکہ بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز میں 355 اضافہ کے ساتھ موجودہ 440 روپے سے 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں