گوگلے پلے اسٹور کی ایپلی کیشنز کی متوقع بندش کے پیش نظر وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام امین الحق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کردیا۔ امین الحق کا کہنا ہے کہ پلے اسٹور پر فری ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہے گی۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خط لکھ فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امین الحق کی جانب سے لکھے گئے خط میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے حوالے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ امین الحق کا کہنا ہے کہ چند روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرز کی جانب سے وزارت آئی ٹی کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ معاملے کی سنگینی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو مراسلہ لکھنے کا لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امین الحق کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اور اس طرح کے فیصلوں سے حالات مذید خراب ہوسکتے ہیں۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی تاہم فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔
بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثر کرسکتا ہے۔ پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد و شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امین الحق نے وزیرخزانہ سے سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے ہدایت دیں اور مستقبل میں آئی ٹی و ٹیلی کام کے حوالے سے فیصلوں میں وزات کی مشاورت کو بھی لازمی شامل کیا جائے۔