سندھ ہائی کورٹ میں گلزار ہجری اسکیم 33 میں زمینوں پر قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے ججز نے چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جواب نہ آنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میراں محمد شاہ سے مکالمہ کیا کہ آج کل خبریں چلوا رہے ہیں کہ تاریخی قبضے ختم کروا رہے ہیں لیکن گراؤنڈ پر تو ایسا کچھ بھی نہیں۔
عدالت نے 21 اگست 2020 کو قبضہ ختم کرنے کا حکم دیا تھا چیف سیکرٹری، سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کا جواب کہاں ہے؟ کس بات کا انتظار کیا جارہا ہے ؟ آپ کے ادارے جواب تک جمع نہیں کروا رہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ عدالت نے کہا تھا سرکار کی قیمتی زمین محفوظ کریں، بتائیں، قیمتی سرکاری اراضی سے قبضے ختم ہوگئے؟ عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت مئی تک ملتوی کردی۔