Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کےالیکٹرک کے لانڈھی کورنگی آفس پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج

کراچی میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کے خلاف گزشتہ روز شہریوں نے کے الیکٹرک کے متعدد دفاتر پر دھاوا بول دیا۔ لانڈھی کورنگی آفس پر مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ بھی کی۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی املاک کو نقصان پہنچانے والے شر پسند عناصر کے خلاف 5 ایف آئی آر درج کرادی ہیں اور انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ پرتشدد احتجاج میں کے الیکٹرک کے عملے کو زدوکوب کیا گیا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ شہریوں کے پرامن احتجاج کا احترام کرتے ہیں لیکن شرپسند عناصر احتجاج کو شہر کی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز قانون نافذ کرنے والے حکام کو فراہمی کردی گئی ہیں۔ کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک کے املاک اور عملے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا موقف ہے کہ فسادات اور توڑ پھوڑ کرنے والے شر پسند عناصر سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں کوئی بھی تبدیلی حکومت پاکستان اور نیپرا اتھارٹی کی سطح پر ملک کے متعلقہ قوانین کے مطابق کی جاتی ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق موجودہ صورتحال میں شارٹ فال 24 گھنٹے برقرار ہے جب بھی شارٹ فال میں کمی آئے گی صارفین کو ریلیف فراہم کریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts