Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کین ولیمسن کی ڈبل سینچری، نیوزی لینڈ نے اننگز 9 وکٹوں پر 612 رنزبناکر ڈکلیئر کردی

نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف رنز کا انبار لگادیا۔ پاکستان کے 438 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور اننگز 9 وکٹوں پر 612 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے دن مہمان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگز 6 وکٹوں پر 440 رنز سے شروع کی۔ ایش سودھی اور کین ولیمسن کے درمیان ساتویں وکٹ پر 154 رنز کی شراکت ہوئی۔

ایش سودھی نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ٹِم ساؤتھی اور نیل ویگنر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی اور کیرئیر کی پانچویں ڈبل سینچری اسکور کی۔

کین ولیمسن 200 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ولیمسن کی ڈبل سینچری ہوتے ہی نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلیک کیس نے 9 وکٹوں پر 612 رنز بنائے اور انہیں اس طرح پاکستان کے خلاف 174 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے 5 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز اسکور کئے تھے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں