Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کپتان بین اسٹوکس سمیت انگلینڈ کے متعدد پلیئرز کی طبیعت ناساز، ٹرافی کی رونمائی ملتوی

سترہ سال بعد پاکستان میں انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج بروز بدھ 30 نومبر کو ہونے والی ٹرافی کی رونمائی ملتوی کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑی آج ہوٹل میں آرام کرینگے۔ ناساز طبیعت کی وجہ سے بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اب یکم دسمبر بروز جمعرات کو ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونماٸی انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹروکس اور بابر اعظم ٹرافی کرینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور مینجمنٹ ارکان سمیت مجموعی طور پر 14 ارکان انفکیشن کا شکار ہیں۔ کھلاڑیوں کو بدہضمی ہوئی ہے جس میں کپتان بین اسٹوکس بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔ پریس کانفرنس میں جو روٹ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو وائرل ہوا ہے امید ہے کہ کل تک سب پلیئر ٹھیک ہوجائیں گے۔ 

واضح رہے دورہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا شیف بھی ساتھ لائی ہے جو انکے کھانے پینے کی چیزوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹٰی ٹوئنٹی ٹیم کے پلیئرز کھانوں سے متعلق شکایت کی تھی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں