سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔ آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے والد کے کورونا سے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی۔
بختاور بھٹو زرداری نے آصف علی زرداری کے صحتیاب ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ دس دن کا قرنطینہ مکمل ہونے پر آصف زرداری کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
Pres @AAliZardari tested negative this morning after completing ten days of isolation ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ . Thank you all for your messages & prayers 🤍
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) August 4, 2022
بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے پیغامات اور دعائیں کرنے پر عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
آصف علی زرداری اپنی سالگرہ کے موقع پر دبئی گئے تھے جہاں سے واپسی کے بعد انکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور آصف زرداری نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔