Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کورونا وبا کے باعث نئی بسوں کو لانے میں تاخیر ہوئی ہے، مرتضٰی وہاب

کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات میں آسانی فراہم کرنے کیلئے سندھ حکومت کا نئی بسیں لانے کا اعلان باتوں اور دعووں تک ہی محدود ہے۔ شہرقائد میں نئی بسیں تو تاحال نہیں آسکیں لیکن ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے تاخیر کی وجہ کورونا قرار دے دی۔

 

دس دسمبر 2021 کو ایڈمنسٹریٹر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا تھا کہ 31 جنوری 2022 تک سندھ حکومت کا محکمہ ٹرانسپورٹ کراچی میں 50 نئی بسیں لے کر آرہا ہے۔

 

مرتضٰی وہاب نے اس کے ساتھ یہ بھی اعلان کیا تھا کہ 50 نئی بسیں آنے کے بعد اگلے 2 ماہ میں مذید 200 بسیں شہرقائد پہنچیں گی اور کراچی کے شہریوں کو سفری سہولیات ملیں گی۔

 

جنوری گزرا ، فروری گزرا مارچ آگیا لیکن نئی بسیں کراچی نہیں پہنچیں تو مرتضٰی وہاب نے ایک نئی تاریخ دی۔ 20 مارچ 2022 کو میڈیا سے گفتگو میں مرتضٰی وہاب نے تاخیر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اپریل کے آخر تک نئی بسیں پہنچ جائیں گی۔

 

اپریل تو ابھی ختم نہیں ہوا لیکن ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ایک اور نئی وضاحت سامنے آگئی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ 250 بسیں جو آنی ہیں سندھ حکومت کی جانب سے اسکی رقم بھی ادا کی جاچکی ہے لیکن چین میں کورونا صورتحال کے باعث شنگھائی پورٹ بند ہے اس لئے وہ بسیں نہیں آپارہی ہیں۔

 

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق یہ حقیقت ہے اب اس پر جو جس طریقہ سے بات کرنا چاہے کرسکتا ہے۔ مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ وہ تمام تصاویر بھی شیئر کردیں گے تاکہ سب کو حوصلہ ہوجائے کہ بسیں شنگھائی پورٹ پر کھڑی ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے پورٹ بند ہونے کےباعث وہ بسیں کراچی نہیں آپارہی ہیں۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں