Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کورنگی کریک کے رہائشی علاقے میں گرڈ اسٹیشن کا قیام، متعلقہ حکام کو نوٹس جاری

کراچی میں کورنگی کریک کے رہائشی علاقے میں گرڈ اسیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے کے الیکٹرک سمیت متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی کریک کے رہائشی علاقے میں گرڈ اسٹیشن کے قیام کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک نے چار رہائشی مکانات توڑ کر گرڈ اسٹیشن قائم کیا ہے۔

نیپرا قوانین کے مطابق گرڈ اسٹیشن رہائشی علاقہ سے کم از کم 200 گز کے فاصلے پر بنایا جاسکتا ہے، درخواست گزار فاروق احمد نے متعلقہ حکام کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا لیکن درخواست کے باوجود حکام نے کارروائی نہیں کی۔

ایڈوکیٹ عثمان فارق نے عدالت کو بتایا کہ رہائشی علاقہ میں گرڈ اسٹیشن کا قیام مکینوں کیلئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے اسے رہائشی علاقے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

دالت نے کے الیکٹرک، نیپرا، کنٹونمنٹ کورنگی کریک کو نوٹس جاری کردیا اور چار ہفتے میں فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی صادر کردیا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں