کراچی کے علاقے اعظم بستی میں افسوسناک واقعہ میں 4 سالہ بچی جان کی بازی ہارگئی۔ فلیٹ میں گیس بھرنے کے باعث بچے اور خاتون بے ہوش بھی ہوگئے۔
آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اعظم بستی میں ایک فلیٹ میں زہریلی گیس بھرگئی۔ اعظم بستی کے 100 فٹ روڈ کے قریب بخاری ٹاور میں یہ واقعہ پیش آیا۔
فلیٹ میں گیس بھرنے کے باعث 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ جبکہ ایک خاتون اور چار مذید بچے بے ہوش ہوگئے۔ بے ہوش ہونے والے اہلخانہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔