Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی کے شہریوں کیلئے بھی پاسپورٹ فیس کی آن لائن ادائیگی کی سہولت متعارف

محکمہ پاسپورٹ حکام نے کراچی کے شہریوں کیلئے بھی پاسپورٹ کے حصول میں آسانی کیلئے اہم اقدام کیا ہے جس کے تحت انہیں لمبی لائنوں سے نجات مل جائے گی۔ شہری اب پاسپورٹ فیس آن لائن ادا کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لئے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

کراچی کے شہری بذریعہ موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے۔ پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

ابتدائی طور پر بذریعہ ایپ فیس ادائیگی کی سہولت راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں متعارف کرائی گئی تھی۔ مذکورہ ایپ کے ذریعے فیس ادائیگی پر جاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے میں بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا۔

سترہ نمبرز پر مبنی ڈیجیٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ، اے ٹی ایم، جازکیش، ایزی پیسہ، ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔

رقم کی ادائیگی پر شہری کو بینک کی جانب سے تصدیقی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا، آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے۔

فیس کی ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اور کوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا، آن لائن ادائیگی کے حوالے سے شکایات مختص ویب سائٹ پر کی جا سکیں گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں