Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی کے جس علاقے میں کرائم زیادہ ہو وہاں کے پولیس افسران سے جواب لیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ، کچے میں آپریشن اور سی ٹی ڈی کو مزید سہولیات دینے کے حوالے سے فیصلے ہوئے،اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر داخلہ ضیا لنجار، آئی جی غلام نبی میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس 4 پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔اب سیف سٹی پر کام ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے سیف سٹی کیلے اس ماہ کے آخر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی شپمنٹ آجائے گی۔آئی جی پولیس سیف سٹی منصوبے کیلئے ضروری سہولیات مہیا کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے جس علائقے میں اسٹریٹ کرائم زیادہ ہو وہاں پولیس افسران کو جواب طلبی کریں وزیرداخلہ سندھ ضیا النجار نے کہاکہ اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کر رہے ہیں، پولیس تھانوں کے بھی دورے شروع کر دئیے ہیں

کچے میں آپریشن کے حوالےسے آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکووں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کچے کے پولیس اہلکاروں کو جدید ہتھیار چلانے کی تربیت دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کاؤنٹر ٹیررازم پولیس کے چار ریجنل کمپلیکس بنانے کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں سی ٹی ڈی ریجنل کمپلیکس کیلئے 2.8 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں