Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مذید تاخیر نہیں ہوسکتی، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے ایم کیوایم پاکستان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اسے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں کئے جاسکتے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری انتخابی فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سکندر سلطان راجہ نے دوہرے الیکٹورل رولز پر الیکشن کرانے سے متعلق ایم کیوایم پاکستان کے وکیل کے دلائل سننے۔ اور دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر کا دوران سماعت ایم کیوایم کے وکیل سے کہنا تھا کہ آپ مختلف فورمز پرگئے لیکن پہلے کبھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا۔

 ادھر ادھر کی بات نہ کریں آپ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں گئے لیکن یہ معاملہ پہلی بار اٹھایا ہے، کوئی اور بھی مسئلہ ہے تو وہ بھی آج ہی اٹھالیں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجانے کہا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں