گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہےکہ انہیں کراچی کا بیٹا ہونے پر فخر ہے ، بہت جلد کراچی شہر اور پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے تحت نمائش پر گزشتہ روز مہاجر کلچر ڈے کی مرکزی تقریب ہوئی، تقریب میں شرکت کے لیے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نمائش پہنچیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے، مجھے کراچی کا بیٹا اور مہاجر ہونے پر فخر ہے، ہم سب مل کرکراچی اور پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔
ایم کیوایم پاکستان محبت کا پیغام لیکر مہاجر کلچر ڈے منارہی ہےآج کا دن تاریخ انسانی کی عظیم ہجرت یاد کرنے کا دن بہے،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی
کراچی کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہےمجھ کو کراچی کا بیٹا اور مہاجر ہونے پر فخر ہے،گورنر سندھ pic.twitter.com/tJshDxLg30
— MQM Pakistan (@MQMPKOfficial) December 24, 2022
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ نہ جتانا ہے نہ ڈرانا ہے، ہمارا پیغام محبت ہے، آئندہ سال مہاجر کلچر ڈے بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
دوسری جانب نوجوانان مہاجر نامی تنظیم کی جانب سے مہاجرکلچر ڈےکی مناسبت سےکریم آباد سے لیاقت آباد ڈاک خانے تک ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب ميں کہا کہ ریلی نے ثابت کردیا کہ نوجوانوں نے آج کے دن کو قومی دن بنا دیا، 24 دسمبر مہاجروں کا قومی دن بن گیا ہے ۔