Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی کا انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ضرورت ہے، مرتضٰی وہاب کے کاموں کو آگے بڑھائیں گے، سیف الرحمان

کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سید سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی جتنا بڑا شہر ہے اس کے مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں، شہر کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

آج نیوز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے کراچی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ کراچی کو بہتر کرنا ہوگا تو ہمیں تمام اداروں کو ساتھ مل کر چلنا ہوگا، اس چیز کو میں خود لیڈ کروں گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے انہیں موقع دینے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت اور گورنر نے مکمل اختیارات دئے ہیں۔ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں اچھا کام کیا ہے، ان کے کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔

ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں غلط پلاننگ کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل ہیں، خیراتی اداروں نے فٹ پاتھ پر قبضے کئے ہوئے ہیں، ہر جگہ فٹ پاتھ پر تجاوزات موجود ہیں، فٹ پاتھ پر دکانوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کی سڑکیں کشادہ کریں گے۔ اسٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹ کو بہتر بنائیں گے۔ سابقہ پالیسیاں برقرار رکھنے سے حالات بہتر ہوں گے۔

ڈاکٹرسیف الرحمان کا کہنا تھا کہ الہ دین پارک کی تعمیرِنو شروع کردی ہے، کراچی کے پارکس کی حالت کی جائے گی۔ وہ عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں، عوامی شکایات فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وسائل کی کمی ضرور ہے لیکن بہتر پلاننگ سے تبدیلی آسکتی ہے۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا حکم دے رکھا ہے۔ بلدیاتی نظام سے صورت حال میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں