Search
Close this search box.

کراچی میں 2022 میں 27 ہزار 912 موبائل چھینے گئے، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سب سے زیادہ واردات رپورٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔ سال 2022 میں بھی شہری ڈاکوؤں کے نشانے پر رہے۔ 28 ہزار کے قریب شہریوں کو موبائل فون سے ہاتھ دھونے پڑے۔

سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کی جانب سے یکم جنوری سے 15 دسمبر تک اسٹریٹ کرائم کے اعداد وشمارجاری کیے گئے ہیں۔ جسکے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں اس سال مجموعی طور پر 27 ہزار 912 موبائل فون چھیننے گئے۔

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سب سے زیادہ موبائل فون چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں 1 ہزار 405 موبائل فون چھیننے گئے۔

دوسرے نمبر پر تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں 1 ہزار 218 موبائل فون چھیننے جانے کی واردات رپورٹ ہوئی ہیں۔ تھانہ ریلوے سٹی کا علاقہ شہریوں کیلئے سب سے پرسکون رہا جہاں پورا سال صرف ایک موبائل فون چھینا گیا۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق دیگر تھانوں کی حدود میں نبی بخش سٹی ٹاؤن میں 65، نیپیئر سٹی ٹاؤن میں 25، ناظم آباد میں 536، نیو کراچی میں 461، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں 388 اور نیو ٹاؤن میں 222 موبائل فون چھیننے گئے۔

اسی طرح نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود میں 418، اورنگی ٹاؤن میں 330 ، پی آئی بی کالونی میں 172، پاک کالونی میں 126، پاکستان بازار میں 401، پاپوش نگر میں 206، پیر آباد میں 266، پریڈی تھانہ کی حدود میں 231 موبائل فون چھیننے کی واردات ہوئیں۔

قائدآباد میں 123، ریلوے کینٹ میں 6، رسالہ سٹی ٹاؤن میں 27، رضویہ سوسائٹی میں 262، سچل میں 643، صدر میں 141، سعید آباد میں 215، ساحل میں 31، سمن آباد میں 220، سعودآباد میں 182 اور شاہ فیصل کالونی میں 324 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں 347، شاہراہ فیصل میں 588، شاہراہ نورجہاں میں 781، شرافی گوٹھ میں 132، شریف آباد میں 178، شیرشاہ میں 137، سرسید میں 446، سپرہائی وے سائٹ میں 564، سائٹ اے میں 425 اور سائٹ بی تھانے کی حدود میں 291 موبائل فون چھیننے کی وارداتیں ہوئیں۔

سہراب گوٹھ میں 600، سولجربازار میں 326، اسٹیل ٹاؤن میں 103، سکن میں 33، سپرمارکیٹ میں 178، سرجانی ٹاؤن میں 662، تیموریہ میں 680، ٹیپوسلطان میں 189، ویمن پولیس اسٹیشن میں 3 اور یوسف پلازہ تھانہ کی حدود میں 122 موبائل فون چھیننے گئے۔

ائیرپورٹ تھانے کی حدود سے 104، الفلاح سے 212، آرام باغ سے 181، آرتی میدان سے 60، عوامی کالونی سے 724، عزیز بھٹی سے 481، بغدادی سے 79، بہادرآباد سے 168، بلدیہ سے 108، بلوچ کالونی سے 222 اور بلال کالونی تھانے کی حدود سے 322 موبائل فون چھیننے گئے۔

بن قاسم تھانے کی حدود میں 40، بوٹ بیسن میں 192، بریگیڈ میں 173، چاکیوڑہ میں 59، سٹی کورٹ میں 12، سوِل لائنز میں 16، کلفٹن میں 130، درخشاں تھانے کی حدود میں 225، ڈیفنس میں 277، ڈاکس میں 147، عیدگاہ میں 69 موبائل فون چھیننے کی واردتیں ہوئیں۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا سے 120، فیروز آباد میں 481، فیرئیر میں 88، گبول ٹاؤن میں 151، گڈاپ سٹی میں 125، گارڈن سٹی ٹاؤن تھانے میں 95، گزری میں 114، گلبہار میں 151، گلبرگ میں 269، گلستان جوہر میں 441 اور گلشن اقبال میں 737 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا۔

گلشن معمار میں 184، حیدری مارکیٹ میں 284، ابراہیم حیدری میں 84، اقبال مارکیٹ میں 180، اتحاد ٹاؤن میں 100، جیکسن میں 50، جمشید کوارٹر میں 334، جوہرآباد میں 348، کے پی ٹی میں 2، کلاکوٹ میں 46 اور کلری میں 105 موبائل فون چھیننے گئے۔

کھارادر تھانے کی حدود سے 200، خواجہ اجمیر نگری سے 483، کھوکھراپار سے 53، کورنگی سے 578، لانڈھی سے 416، لیاقت آباد سے 244، مدینہ کالونی سے 117، ملیر کینٹ 74، ملیر سٹی 154، منگھوپیر سے 184 اور ماڑی پور تھانے کی حدود سے 67 موبائل فون چھینے گئے۔

محمود آباد تھانے کی حدود سے 72، میمن گوٹھ تھانے کی حدود سے 34، میٹھادر تھانے کی حدود سے 70، مبینہ ٹاؤن سے 325، موچکو سے 39، ماڈل کالونی سے 120 اور مومن آباد تھانے کی حدود سے 276 شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں