Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں یوم آزادی پر گرین لائن بسیں قومی پرچم سے آراستہ، بس اسٹیشن پر بھی جشن

پاکستان کے پچہترویں یوم آزادی کو ملک بھر میں جوش و خروش اور شایان شان طریقہ سے منایا جارہا ہے۔ شہرقائد کے پہلے بی آر ٹی منصوبے گرین لائن کی انتظامیہ نے بھی یوم آزادی کو منانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

کراچی میں چلنے والی گرین لائن بسوں کو قومی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔ ملک کے 75ویں جشن آزادی پر گرین لائن بسوں کو قومی پرچم سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیشنوں پر بھی خصوصی سجاوٹ کی گئی ہے۔

گرین لائن بس کے اگلے حصے پر سبز ہلالی پرچم جبکہ پچھلے حصہ پر 75ویں سالگرہ کا قومی نشان بنایا گیا ہے۔ ملکی میں اقلیتی برادری کی نمائندگی کے لئے سفید رنگ بھی عیاں ہے۔

گرین لائن کے بس اسٹیشنوں کو جھنڈیوں اور غباروں سے آراستہ کیا گیا ہے۔ گرین لائن بس کے آپریشن مینجر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس سروس کے تحت قومی کی خوشیوں میں شریک ہونا اور اس دن کو یادگار بنانا ہے۔

گرین لائن بس میں یوم آزادی کے دن سفر کرنے والے بچوں میں بیجز اور جھنڈیاں بھی تقسیم کی جارہی ہیں اور بچوں کے لئے فیس پینٹنگ اور دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔

گرین لائن بس انتظامیہ کے مطابق ملک کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی ڈاکومینٹری بھی تمام بس اسٹیشنوں پر چلائی جارہی ہے۔ جبکہ بسوں میں نصب اسکرین بھی یہ ڈاکومینٹری نشر کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

گرین لائن بس کے اسٹیشن پر آڈیوسسٹم میں ملی نغمہ بھی چلائے جارہے ہیں اور ملک کے 75ویں یوم آزادی کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں