پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی ان دنوں گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی میں آج درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر موسم گرم اور خشک رہا ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہیں۔ جسکے باعث کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جبکہ اس وقت شمال مغربی سمت سے 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں معطلع صاف رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت دو سے تین دن تک برقرار رہے گی۔ تاہم رات کے اوقات میں موسم بہتر رہے گا۔
اکتوبر کے آخری ہفتے سے رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے رواں سال سردی کے دورانیہ طویل اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ کی پیشگوئی کی ہے۔