Search
Close this search box.

کراچی میں کچرے کے ٹرک میں چھپایا گیا کروڑوں روپے مالیت کا گٹکا برآمد

کراچی میں پاکستان کسٹمز کے عملے نے کچرے کے ٹرک کے ذریعے گٹکے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ٹرک کو ضبط کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کچرے کے ٹرک سے 4 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی گُٹکا برآمد کر لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ناظم آباد میں خفیہ اطلاع پر پاکستان کسٹمز کے عملے نے کچرے سے لَدے ٹرک کی تلاشی لی جہاں کچرے کے نیچے خُفیہ طریقے سے چھپایا گیا گٹکا برآمد کیا۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے بلوچستان سے کراچی پہنچنے والی مسافر بس کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل کی گئی اشیاء برآمد کر لیں۔

کسٹم حکام کی جانب سے بس اور سامان کو تحویل میں لے کر ضبط کر لیا گیا، جن میں آئی فونز، اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹس، سلائی مشینیں، ایرانی کوکنگ آئل اور غیر ملکی سِگریٹس شامل ہیں۔

ضبط کیے جانے والے سامان میں غیر ملکی لیڈیز، جینٹس کپڑا اور دیگر متفرق اشیاء بھی شامل ہیں۔ دونوں کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں