Search
Close this search box.

کراچی میں ڈینگی سے مذید 2 اموات، 257 نئے کیس رپورٹ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی کے وار کم نہ ہوسکے۔ کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ 257 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔ کراچی میں ستمبر کے مہینے میں 4 ہزار 318 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی ضلع شرقی اور وسطی میں 2 افراد ڈینگی وائرس کے نتیجے میں انتقال کرگئے ہیں، دونوں اضلاع ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ضلع شرقی میں 10 اور ضلع وسطی میں اب تک 15 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف کراچی میں رواں برس ڈینگی وائرس سے ہونیوالی اموات 32 ہیں۔ ماہرین موجودہ ڈینگی سیزن کو بیماری کے پھیلاؤ کے حساب سے سب سے خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں ڈینگی کے 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 257 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کے نتیجے میں سندھ بھر میں 4 ہزار 963 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں 4 ہزار 318 کیسز کراچی سے ہیں۔

رواں برس سندھ بھر میں 7 ہزار 532 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں، جن میں سے 6 ہزار 525 افراد کراچی سے ہیں، رواں مہینے ایک ہلاکت حیدرآباد سے بھی رپورٹ ہوچکی ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں