Search
Close this search box.

کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری کی تیاریاں، سرکاری اساتذہ میں ٹیبلٹ کی تقسیم

پاکستان میں پہلی بار مردم شماری کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور پہلی بار ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی جسکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے سرکاری اساتذہ کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں سرکاری اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کرنا شروع کردئے گئے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق اساتذہ کا کہنا ہے کہ ٹیبلٹ کے ذریعے ڈیٹا کے اندراج کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ مردم شماری سے قبل مکمل ٹریننگ حاصل کریں گے۔

سرکاری اساتذہ نے بتایا کہ ٹیبلٹ میں انٹرنیٹ کی سہولت ہے، میپ سے رہائشی پتے کی لوکیشن بھی درج کی جائے گی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ شہری تعاون نہیں کرتے تو ثبوت کے طور پر ان کی ریکارڈنگ ہوگی۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں