Search
Close this search box.

کراچی میں ڈاکوبے لگام، پانچ میں ڈکیتی کی 31 ہزار وارداتیں، 71 شہری بھی ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بنے

کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے دعوے سچ ثابت نہ ہو سکے۔ڈکیتی اور فائرنگ سے شہریوں  کی ہلاکتوں کا سسلسلہ بھی تھم نہ سکا۔

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے 5 ماہ کے اعداد و شمار سامنے آ گئے۔جس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 31 ہزار 641 وارداتیں رپورٹ ہوئیں

یک جنوری سے سے اب تک ڈاکووں نے 71 شہریوں کی جان لے لی۔جنوری میں 12، فروری میں 20، مارچ میں 17 افراد ڈاکووں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔اپریل میں 19، مئی میں دو اوریکم جون کو ڈاکوئوں ہونہار طالبعم کی جان لے لی۔ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ابتک 238 سے زائد شہریوں کو زخمی بھی کیا

ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو 17 ہزار 828 موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا۔پانچ ماہ میں 851 گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔رواں سال شہریوں سے 8 ہزار 878 موبائل فون چھینے گئے۔گھروں میں ڈکیتی کے 36،دکانوں پر 57 واقعات رپورٹ ہوئے

پولیس حکام کے مطابق مختلف علاقوں میں 282 پولیس مقابلے کئے گئے۔مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران79ملزمان مارے گئے ۔جبکہ پولیس مقابلوں میں 437 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں