Search
Close this search box.

کراچی میں ڈاکوؤں نے شادی ہال میں مہمانوں کو لوٹ لیا

کراچی میں جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں نے شادی ہال کو بھی نہ بخشا۔ گلستان جوہر میں واقع شادی کی تقریب میں مسلح ڈاکوؤں نے خوشی کو لمحات کو غم میں بدل دیا۔ مسلح ڈاکو مہمانوں کو لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں واقع ایک شادی ہال میں تقریب کے دوران مسلح ڈاکو ہال میں داخل ہوئے۔ دو مسلح ڈاکوؤں کے اسلحہ کے زور پر مہمانوں سے نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔

دونوں مسلح ڈاکوؤں نے شادی ہال میں ایک درجن سے زائد مہمانوں سے لوٹ مار کی اور پھر ہال کے باہر کھڑی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر باآسانی فرار ہوگئے۔

شارع فیصل تھانے کی حدود میں ہونے والے ہال کے واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس ہال میں پہنچی اور شادی ہال میں لگے سی سی ٹی وی فوٹج ساتھ لے گئی۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق واقعہ شادی کی تقریب کے اختتام کے وقت پیش آیا۔

شارع فیصل تھانے کی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹج کی مدد سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت کرکے انکی تلاش کی جائے گی۔ 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں