کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے چپ تعزیہ جلوس کا ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔ جلوس کے موقع پر کل 5 اکتوبر بروز بدھ گرین لائن بس کا آپریشن معطل رہے گا تاہم اورنج لائن بس سروس فعال رہے گی۔
گرین لائن بس انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات مطابق 8 ربیع الاول کو چپ تعزیے کے جلوس اور سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر بروز بدھ 5 اکتوبر کو گرین لائن بس کا آپریشن معطل رہے گا۔
اورنج لائن بس انتظامیہ کے مطابق اورنج لائن بس ٹریک کے راستے میں کسی جلوس کی گزرگاہ نہیں ہے جسکے باعث اورنج لائن بس سروس مکمل طور پر فعال رہے گی۔
کراچی میں کل 8 ربیع الاول کو چپ تعزیہ کے 2 جلوس برآمد ہوں گے جسکے لئے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔ جلوس کے مقررہ راستوں پر عام ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پرلیس ریلیز
چپ تعزیہ جلوس
#karachitrafficpolice #procession #HazratImamHussainRA #8rabiulawal #chuptaziyaprocession #Routeplan #Trafficdiversion #trafficplan #helpline1915 pic.twitter.com/QKJUwkyerI— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) October 4, 2022
ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا جلوس صبح ساڑھے 6 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے انور باغ موسیٰ لین لیاری میں اختتام پذیر ہوگا۔
دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی قصر مصیب امام بارگاہ سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، یہ جلوس الطاف حسین بریلوی روڈ، ناظم آباد نمبر ایک سے لسبیلہ چوک پہنچے گا، لسبیلہ سے جلوس تین ہٹی، پی آئی بی کراسنگ، جیل روڈ سے مارٹن روڈ پہنچے گا۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، عوام کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شہری زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔