Search
Close this search box.

کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنیکا فیصلہ

کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز پارٹی  کراچی کے ایم پی ایز اور ایم ایز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی کے علاقے ملیر، کیماڑی، لیاری اور غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا 
اجلاس میں لیاری تا ملیر نیا  روٹ شروع کرنے اور لیاری میں چاکیواڑہ اسٹاپ تک  پیپلز بس چلانے کی تجاویزپر بھی غور کیا گیا۔ ضیاء الدین ہستال تا چاکیواڑہ چوک وایہ بلاول چورنگی، 26 اسٹریٹ، گزری لین ، سی ایم ہاؤس ، سلطان آباد، ماڑیپور روٹ  کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا 
اجلاس میں ایم پی ایز اور ایم نے ایز اپنے اپنے حلقے میں نئے روٹس شروع کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ ہاکس بے تا صدراور منگھوپیر تا بنارس  بعد از سروے نئے روٹس کے لئے ٹیسٹ بس  شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا 
ملیر تا لیاری  ریڈ بس اور ملیر کے ڈی اے موڑ غریب آباد  سے یوسف گوٹھ  بلدیہ  ٹاؤن تک  پنک بس سروس  چلانے کی بھی  تجاویزدی گئیں۔
اس موقع پروزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کراچی کے روشن اور بہترین مستقبل کے لیے مسلسل لگن سے کام کر رہی ہے، پیپلز بس سروس کی توسیع  پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔عوام کو قابل رسائی، موثر اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی  ہمارا نصب العین ہے۔ہمارا مقصد ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنا اور عوامی نقل و حمل کے قابل بھروسہ حل پیش کرنا ہے 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں