Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں پسند کی شادی کے اصرار پر باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیٹی کو قتل کرکے دفنادیا

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بڑے عمر کے آدمی سے شادی کرنے کے اصرار پر باپ نے بیٹے کے ساتھ ملکر کر بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ازبکستانی باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

 

ایس ایس پی ویسٹ فرخ رضا نے بتایا کہ بیٹی کے قتل کےالزام میں باپ بیٹے گرفتار ہیں، ملزمان نے قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

 

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان نے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ مقتولہ مدینہ کسی اور کو پسند کرتی تھی ہم نے کہیں اور منگی کردی تھی۔

 

ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ بھائی نے بہن پر تشدد کیا اور اسکے ہی دوپٹے سے گلہ دبایا اور پھر واقعہ کو خودکشی کا رنگ دے دیا۔ جبکہ اہل محلہ نے بیان دیا کہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی اس لئے خودکشی کی۔

 

ملزم باپ شامیر  اور بیٹا بہاالدین نے افغان بستی کے قبرستان میں مقتولہ کو دفن کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کاروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے اعتراف جرم کیا۔ اس ضمن میں تھانہ معمار میں ایف آئی آر درج کرکے ضابطے کی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں