Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیے۔ ملزمان ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرسید ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 8 رکنی اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کی شناخت نوید، ساگر عباسی، آصف اور رضا عباس کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون، 4 پستولیں، 8 راؤنڈ، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قیوم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور قیوم آباد سے سرجانی کے روٹ پر وارداتیں کرتے ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بلوچ کالونی پل، حسن اسکوائر برِج، لیاقت آباد برج اور ناگن چورنگی برِج پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔ ملزمان کا 8 رکنی گروہ ہے جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکلوں پر سوار چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔ گینگ کے بقیہ ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی سرسید پولیس سے ایک ہفتہ قبل بھی مڈ بھیڑ ہوئی تھی جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں