ثانوی تعلیمی بورڈ نے شہرقائد میں میٹرک کے سائنس اور جنرل گروپ کے ضمنی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ضمنی امتحانات ریگولر اور پرائیوٹ دونوں طالب علموں کے ایک ساتھ ہوں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے ضمنی امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ سید شرف علی شاہ کے مطابق میٹرک کے سائنس اور جنرل گروپ کے ریگولر اور پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات 6 دسمبر 2022 کو ہوں گے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سالانہ امتحانات میں فیل ہونے والے طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ضمنی امتحانات میں شرکت کیلئے جلد از جلد امتحانی فارم جمع کرادیں۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق امتحانی فارم جمع کرانے والے طلباء کو مقرر وقت پر ایڈمٹ کارڈ جاری کردیا جائے گا۔