Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والے معمر شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی کے ایک معمر شہری کو موٹرسائیکل پر خاتون کو ساتھ بٹھاکر سڑک پر کرتب بازی کرنا مہنگا پڑگیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا اور ایف آئی آر بھی درج کرلی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک معمر شخص کو ایک خاتون اور شیرخوار بچے کو ساتھ بٹھاکر موٹرسائیکل پر کرتب کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

معمر شخص ایک خاتون اور شیر خوار بچے کے ہمراہ کراچی کی مصروف شاہراہ راشد منہاس روڈ اور سہراب گوٹھ فلائی اوور پر حد سے زیادہ رفتار سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے اور اس دوران مختلف کرتب دکھانے کی کوشش کررہا تھا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیا اور ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکل سوار شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔

ہدایات کی روشنی میں ٹریفک سیکشن گلبرگ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی سے عوامی شاہراہ پر موٹر سائیکل چلانے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی۔

کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کو یاد دہانی کرائی کہ غفلت، لاپرواہی یا تیزرفتاری سے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا ناصرف قابل سزا جرم ہے بلکہ دوسروں کی زندگیوں کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ احتیاط کیجئے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیجئے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں