Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں موٹرسائیکل اور کاریں چوری یا چھیینے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، اے وی ایل سی

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں کی جانے والی کاروئیواں کے اعداد و شمار جاری کردئے۔ ای وی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت موٹرسائیکل اور کاریں چوری یا چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 کے ابتدائی 9 ماہ میں اے وی ایل سی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 212 گروپوں کے 4 ہزار 211 ملزمان کو گرفتار کیا۔ 19 پولیس مقابلوں میں 24 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا اور 5 ملزمان دوران مقابلہ مارے گئے۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 3 ہزار 15 موٹرسائیکلیں اور 462 کاریں برآمد کی ہیں۔

اے وی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 میں کار چھینے کے جرائم میں ستمبر 2021 کے مقابلے میں 17.39 فیصد کمی آئی جبکہ کار چوری کی وارداتوں میں 21.76 فیصد کمی آئی ہے۔

ستمبر 2022 کے مہینے میں موٹرسائیکل چوری کے جرائم ستمبر 2021 کے مقابلے میں 26.70 فیصد کم ہوئے جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں 9.16 فیصد کم ہوئی ہیں۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کے ایس ایس پی محمد طا رق نواز کا کہنا ہے رواں سال اگر اگست اور ستمبر کے مہینوں کا موازنہ کیا جائے تو اس میں بھی اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں موٹرسائیکل اور کاریں چوری یا چھیننے کی وارداتیں کم ہوئی ہیں۔

محمدطارق نواز کا کہنا ہے کہ اگست 2022 کے مقابلے میں ستمبر 2022 میں کاریں چوری کرنے کے واقعات میں 3.82 فیصد جبکہ موٹرسائیکل چھیننے کے جرائم 27.49 فیصد کم ہوئے ہیں۔

محمدطارق نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں دوسرے صوبوں سے گروپ آکر وارداتیں کرتے ہیں جبکہ کچھ نئے گروپ بھی وارداتیں کررہے ہیں جنکی شناخت کرلی گئی ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ملزمان کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی سے بھرپور مدد لی گئی ہے۔

مو ٹر سائیکل چوری میں مقامی اور نشہ کے عادی افراد ملوث پائے گئے ہیں جبکہ کا روں کی چوری اور چھیننے میں بین الصوبائی گروپ ملوث پائے گئے ہیں۔

محمدطارق نواز کا کہنا ہے کہ اے وی ایل سی عوام کی محنت سے کمائی گئی کاریں اور موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے  سے روکنے کے لئے انتھک کاوشوں،  جدید ذرائع اور تمام دستیاب وسائل کو  استعمال کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ جس کے نتائج جلد ہی شہریوں کو نظر آئینگے اور عوام کا کراچی پولیس پر اعتماد بحال ہو گا۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں