Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم خوشگوار، صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان

پاکستان سے مون سون کا تاریخی سسٹم رخصت ہوچکا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔ شہر میں موسم ابرآلود ہے اور سمندری بادلوں سے بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادلوں کے باعث بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کراچی میں آج صبح سے ہی موسم خوشگوار ہے اور شہر پر سرمئی بادل چھائے ہوئے ہیں۔ متعدد علاقوں میں علی الصبح بوندا باندی بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی  جاری رپورٹس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادلوں سے بوندا باندی متوقع ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ شہر کا آج بروز ہفتہ 24 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبح کے اوقات میں کراچی کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب76 فیصد رہا۔ مغربی سمت سے ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts