کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گزشتہ چند روز سے جاری گرمی کی لہر میں کمی آگئی ہے۔ شہرقائد میں اس وقت مطلع جزوی ابرآلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہلکے بادلوں کا راج ہے اور سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔ شہر قائد میں آج گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔