Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخوں میں اضافہ

کمشنر کراچی نے دودھ کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کمشنر کراچی محمداقبال میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا۔

کمشنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، بیورو آف سپلائرز قیمتوں کے تعین کے افسران ، محکمہ خوراک ، کنزیومر، تحفظ ایسوسی ایشن ، پولٹری ہول سیلر اینڈ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شر کت کی۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ جسکے مطابق زندہ مرغی کی قیمت 260 اور گوشت کی قیمت 400 روپے کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق مرغی کی خرید و فروخت 245 روپے، فی کلو ہول سیل 253 روپے، ریٹیلرز سے 260 روپے زندہ مرغی اور گوشت کی قیمت 400 روپے کلو ہو گی۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ اس نرخ نامہ پر فوری عمل درآمد کرایا جائے اورجو شخص ان احکامات کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں