کراچی شہر سے 13 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔ بچی کے والدین نے آن لائن موبائل گیم لوڈو کے ذریعے بیٹی کو اغواء کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ والدین نے مقدمہ بھی درج کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے 13 سالہ لڑکی حبیبہ لاپتہ ہوگئی ہے۔ بچی کی والدین نے شاہ فیصل کالونی کے تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔
والدین نے کہا ہے کہ ان کی بچی موبائل پر آن لائن لوڈو گیم کھیلتی تھی، اس لئے انہیں شبہ ہے کہ اسی کے ذریعےکسی نے بچی کو بلاکر اغوا کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کورنگی ہی کے علاقے سے 14 سالہ بچی لاپتہ ہوئی تھی، بچی نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ والدین اس پر بہت سختی کرتے تھے، اور اس کے کزن سے شادی کرانا چاہتے تھے۔
بچی نے بتایا تھا کہ اس کی موبائل گیم کے ذریعے دوستی لاہور کے ایک لڑکے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بعد ازاں لڑکی نے لاہور جاکر شادی کرلی تھی۔