Search
Close this search box.

کراچی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی ہو گیا

کراچی ناردن بائی پاس پر واقع گنا منڈی کے قریب بنائی گئی چیک پوسٹ پر تعینات دو اہلکار شدید گرمی کے عالم میں پانی پینے آبادی کی طرف گئے اور دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد یٰسین اور پولیس کانسٹیبل سلمان عباس ٹائر پنکچر شاپ پر پانی پی رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح افراد نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ دیشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد یٰسین موقع پر جاں بحق اور پولیس اہلکار سلمان عباس زخمی ہوگئے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق پولیس اہلکار محمد یٰسین کی لاش عباسی شہید اسپتال جبکہ زخمی اہلکار سلمان عباس کو آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا۔ موقع پر موجود ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ دہشت گرد پولیس کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔

پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور حکم دیا کہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کئے جانے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں