کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے آج درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ گرمی کی شدت 47 سے 49 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا کم ازکم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
شہر قائد میں ایک جانب سورج آگ برسا رہا ہے تو دوسری طرح سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت بھی زیادہ محسوس کی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک شہر قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا۔ دو جون سے درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔
شدید گرمی کے دوران جاری امتحانات میں میں طلبا کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف اسکولوں میں لوڈ شیڈنگ اور پھنکے نہ ہونے باعث طلبا شدید گرمی میں امتحانات دینے پر مجبور ہیں۔ جبکہ کچھ اسکولوں میں گنجائش سے زیادہ طلبا کو بٹھانے کی وجہ سے کئی بچوں کی حالت بھی غیر ہو گئی۔
دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے