شہرقائد میں گزشتہ روز موسلادھار بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا لیکن آج پھر دن کا آغاز شدید گرمی اور حبس کے ساتھ ہوا ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ دوپہر کے بعد شہر میں بارش برسانے والے بادلوں کی تشکیل ہوگی جسکے نتیجے شہر کہیں متعدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25 اعشاریہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 14 اگست کی رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے اور حکام انتظامات کرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا یہ چوتھا سسٹم 14 اگست کی رات تک ختم ہوجائے گا جسکے بعد 17 یا 18 اگست سے ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔