Search
Close this search box.

کراچی میں رواں برس مون سون کی معمول سے 100 فیصد سے زائد بارشیں متوقع، کمشنرکراچی کی اداروں کو تیاری کی ہدایت

کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن مون سون کی بارشوں کا سیزن اب چند ہفتے دور ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کیلئے مون سون سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔

سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں رواں سال جولائی سے اگست تک مون سون کی معمول سے 100 فیصد سے بھی زائد بارشیں متوقع ہے۔ کراچی میں پری مون سون کا جون کے دوسرے ہفتے سے آغاز ہوسکتا ہے۔

کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ڈی ایم اے حکام نے شرکاء کو بتایا کہ کراچی میں کُل198 نشیبی علاقے ہیں جس میں سے29 حساس ہیں، کمشنرکراچی نے شدیدبارشوں کے پیش نظراداروں کو ہنگامی پلان بنانے کی ہدایت کی، کہا کے ایم سی، کے ڈی اے، ٹی ایم سیز ودیگرادارے ایمرجنسی پلانز مرتب کرلیں، متعلقہ ادارے تیارنہ ہوئے توبڑا نقصان ہوسکتاہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں