Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

کراچی میں رات کے وقت کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ، سردی میں مذید اضافے کا امکان

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد ہو گیا۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی سردی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ رات شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یہ اس موسم میں  کراچی شہر کا کم ترین ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مذید کمی ہوگی۔ رات کے وقت شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 7 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے وقت درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ اور دن میں شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مذید کمی ہوگی اور شہر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں