Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بینک سے رقم نکالنے والے صنعتکار آصف بلوانی کو دن دیہاڑےقتل کردیاگیا

کراچی میں ملزمان کےہاتھوں شہریوں کاقتل معمول بن گیا۔ایک اورشہری کی زندگی کاچراغ گُل کر دیا گیا،ڈیفنس فیزٹومیں بینک سے رقم نکالنےوالےآصف بلوانی نامی صنعتکارکودہاڑےقتل کردیاگیا۔

مقتول کےمحلےدار نےبتایا آصف بلوانی کارمیں سوار تھےملزمان نےفائرنگ کی توگاڑی قریب میں موجود ٹرک سےجاٹکرائی۔۔

واقعےکی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اورشواہداکھٹاکئے۔ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

اس سے قبل پیرکو رات گئے کورنگی ناصرجمپ کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر24سالہ عبدالباسط کوبھی قتل کیاگیاتھا ان دونوںواقعات کےبعدکراچی میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پرجاں بحق افراد کی تعداد73ہوچکی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts